ڈیرہ، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی گرانفروشوں کیخلا ف کارروائی 

  ڈیرہ، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی گرانفروشوں کیخلا ف کارروائی 

  

       ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ڈائریکٹر آپریشنز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی  ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈسیفٹی ٹیم کی دودھ سپلائی کرنیوالے ٹینکرز کی چیکنگ، پانی کی زائد مقدار پر متعدد ٹینکرز مالکان کو جرمانے، صفائی کی ابتر حالت پر گومل یونیورسٹی کی کینٹین سیل، فتح موڑ کے علاقہ میں زائد المعیاد لائسنسز پر دکاندروں کو نئے  لائسنس کے حصول کی تنبیہ، بغیر لائسنس کاروبار چلانے پر ایک دوکان سیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور ڈائریکٹر آپریشنز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈسیفٹی آفیسر سہیل خان اور لیب آئنالسٹ حیات خان نے دودھ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی۔اس دوران دودھ کے ٹینکرز سے دودھ کے نمونے لے کر لیکٹوسکین کی مدد سے موقع پر نتائج دیئے گئے تاہم دودھ کے جن ٹیکرز میں دودھ میں پانی کی زیادہ ملاوٹ پائی گئی ان دودھ ٹینکرز مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اسی طرح پرائم منسٹر سٹیزن پورٹل سے موصول شدہ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گومل یونیورسٹی کی ایک کنٹین کو صفائی کی ابتر حالت پر سیل کر دیا اور ساتھ ہی اس پر جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ دریں اثنا فوڈسیفٹی آفیسرز فبیحہ اور انیلہ نے فتح موڑ پر متعدد زائد المعیاد لائسنس برآمد کر کے دوکانداروں کو فوری طور پر دوبارہ لائسنس بنانے کی تنبیہ کی جبکہ ایک دوکان کو بغیر لائسنس کے کاروبار چلانے پر سیل کر دیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -