شیر گڑھ‘ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

شیر گڑھ‘ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)ہاتھیان اور گردونواح کے مقامی باشندہ گان عرصہ دراز سے جاری بجلی کی طویل غیر اعلانیہ اور ناروالوڈ شیڈنگ  کے شدید مسائل سے دوچار تھے گزشتہ روز ہاتھیان اور گردونواح کے سینکڑوں مقامی باشندہ گان ہاتھیان بازار میں روڈ پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بازار کا چکر لگایا بعد میں مظاہرے نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کی مشتعل مظاہرین نے ہاتھیان بازار میں کودرے جیوڑ روڈ کو یکطرفہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا مظاہرین نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ پر محکمہ واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جبکہ احتجاجی مظاہرین کی قیادت علاقہ کے مقامی قائدین کر رہے تھے احتجاجی مظاہرین سے عظیم قریشی پروفیسر اختر اقبال دارالعلوم گل بہار ہاتھیان کے مہتمم مفتی عظیم اللہ اسفندیار شلمانی اور دیگر نے خطاب کئے مقررین نے علاقے میں جاری بجلی کی ناروا طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا تو وہ زبردست احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے دریں اثنا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شیرگڑھ نور محمد خان موقع پر بروقت پہنچ گئے انہوں نے مشتعل مظاہرین کے قائدین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ  کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین کے قائدین پر امن طور پر مظاہرہ فوری طور پر ختم کرنے پر راضی ہوگئے اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔