اندرون شہر سر گرم موٹرسائیکل چورگینگ کے 4 گرفتار

اندرون شہر سر گرم موٹرسائیکل چورگینگ کے 4 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اندرون شہر سرگرم موٹرسائیکل چورگینگ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان اندرون شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے، ملزمان انجن، چیسسز نمبرات تبدیل کرنے سمیت جعلی دستاویزات بنوانے کے بھی ماہر ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضے سے ابتدائی طور پر 6 عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور متعدد پارٹس برآمد کرلیے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے اندرون شہر سرگرم موٹر سائیکل چور گروہ کے خلاف کاروائی کی ہے، کاروائی کے دوران تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ذیشان ولد اول خان،شبیر خان ولدممتاز، طارق ولد حیات خان اورشہزاد ولد فتح محمد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرنے اور جعلی دستاویزات بنوانے کے بھی ماہر ہیں جن کے قبضہ سے 6 عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور متعدد پارٹس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -