نواحی علاقوں میں سرگرم آئس فروش گرفتار

        نواحی علاقوں میں سرگرم آئس فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی پولیس نے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق کریڑے سے ہے جو ناگمان، داودزئی، شالم اور اطراف کے علاقوں میں آئس سپلائی کرتا تھا، ملزم کو گرشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جس کے قبضہ سے تین سو گرام آئس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ داودزئی پولیس کو آئس فروش کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ داودزئی واجد خان نے ناگمان چوک کے قریب کاروائی کے دوران مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم وہاب ولد خان بادشاہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق کریڑے کے علاقہ سے ہے جو نواحی علاقوں ناگمان، داودزئی، شالم اور اطراف کے علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جس کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین سو گرام آئس برآمد کرنے سمیت آئس سپلائی میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے