پشاور‘ مویشی چور کا سرغنہ سمیت 2 گرفتار

پشاور‘ مویشی چور کا سرغنہ سمیت 2 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے مویشی چور گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو نواح علاقوں سمیت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈھیری فارمز، مویشی منڈیوں اور گھروں سے بھی مویشی چوری کرنے کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے نواحی علاقہ اسلم ڈھیری سے چوری ہونے والا بیل بھی برآمد کرلیا گیا ہے،  تفصیلات کے مطابق مدعی لونگ ولد خاندانی نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو قربانی کا جانور چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ کامران خان نے چند گھنٹوں کے اند ر اندر مویشی چوری میں ملوث دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم سمیت دونوں ملزمان شاد خان ولد غلاف خان اور واحد ولد زلمے کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے اطراف اور نواحی علاقوں سمیت پنجاب کے دور دراز علاقوں سے بھی قیمتی مویشی چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے مدعی لونگ کا قیمتی مویشی بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -