صوابی، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف کرنل شیر چوک میں مظاہرہ

  صوابی، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف کرنل شیر چوک میں مظاہرہ

  

        صوابی (بیورورپورٹ)مانیری صوابی کے عوام نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کرنل شیر خان چوک صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل یوسف علی، پی پی پی کے صوبائی رہنما گوہر علی انقلابی، وسیم شاہ ایڈوکیٹ، عامر نواب وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صوابی وہ بد قسمت ضلع ہے جس میں دنیا کے سب سے بڑے تر بیلہ ڈیم پاؤر ہاؤس واقع ہونے کے باوجود سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب گرمی کی شدت میں اضافہ ہو تا ہے تو واپڈا والے قیامت خیز گرمی سے ناجائز فائدہ اٹھا کر عوام کو سولہ سولہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کے غذاب میں مبتلا کر تے ہیں اب جب کہ جمعہ کے روز بارش ہونے سے خوشگوار موسم کی وجہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی لیکن سارا نزلہ شدید گرمی کے دوران صارفین پر نکالا جارہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو تے ہیں۔ گھروں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دن کو سکون نہ رات کو آرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرلوڈ شیڈنگ میں کمی نہ لائی گئی تو عوام بھر پور احتجاج کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -