ایس ایس پی آپریشن سے متحدہ امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

ایس ایس پی آپریشن سے متحدہ امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

  

پشاور (کرائم رپورٹر)شہر میں قیام امن اور مختلف مذاہب کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطرتمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پشاور کو امن کا گہوارہ بنانے کی خاطر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت و آبرو کا تحفظ بھی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہارایس ایس پی آپریشن لیفٹیننٹ کمانڈر(ر)کاشف آفتاب عباسی نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایس ایس پی آپریشن لیفٹیننٹ کمانڈر(ر)کاشف آفتاب عباسی نے متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز سمیت ایس پی سکیورٹی بھی موجود تھے، حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں آنے والے وفد میں خورشید علی اخونزادہ، پنڈت ہری لال، اقبال بھٹی مسیح، عارف یوسف وغیرہ شامل تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے شہر میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کی خاطرکردار ادا کرنے پر متحدہ امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں دیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی مشینری سمیت تمام مکاتب فکر اور علماء کرام کے ساتھ رابطے میں ہیں اس موقع پر متحدہ امن کمیٹی کے سربراہان نے مختلف تجاویز بھی پیش کئے جس پر عملدرآمد کا یقین دلایا گیا، متحدہ امن کمیٹی ممبران نے شہر میں قیام امن برقرار رکھنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خاطر پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -