منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی قید سزا کالعدم

منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی قید سزا کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پرعمرقید کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل پرماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیاملزم کی جانب سے شبیرحسین گگیانی ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ جرما پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم امان اللہ ساکن وزیرستان کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 57کلوگرام چرس برآمد کرلی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو 25سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزاکالعدم قرار دے دی۔