مہمند ضم اضلاع کی پولیس کو تمام مراعات فراہم کی جائینگی‘ آر پی او

مہمند ضم اضلاع کی پولیس کو تمام مراعات فراہم کی جائینگی‘ آر پی او

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) ضم اضلاع کے پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کے برابر تمام مراعات فراہم کی جائیں گی، یہاں کے پولیس جوانوں نے قلیل مدت میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیڈی پولیس  بھرتیوں سمیت فیز فور کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائیگا، مہمند عوام پولیس کے ساتھ امن و امان کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ آر پی او مردان یاسین فاروق کا دورہ مہمند کے موقع پر گفتگو، یادگار شہدا پر حاضری اور بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان یاسین فاروق نے ضلع مہمند کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی، مہمند پولیس کے جوانوں نے گاڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر ڈی پی او سجاد احمد خان صاحبزادہ، ایس پی انوسٹیگیشن روخان زیب خان، تمام ڈی ایس پیز اور اعلی حکام انکے ہمراہ تھے، ار پی او نے غلنئی جرگہ ہال میں منعقدہ عام دربار میں شرکت کی، اس موقع پر مقامی پولیس حکام نے اپنے مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ آر پی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں میں سرٹیفیکیٹ، انعامات  اور  ٹرافیاں تقسیم کی۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں ار پی او نے پولیس لائن میں مہمند پولیس کی جانب سے پکڑی گء منشیات، غیر قانونی اسلحہ، افیون اور دوسری غیر قانونی اشیا کا معائنہ کیا۔ ار پی او یاسین فاروق نے ڈی پی او سجاد احمد خان صاحبزادہ اور انکی ٹیم کے جوانوں کی بہتر کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا  اس موقع پر میڈیا  سے بات چیت  میں آر پی او کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع کے پولیس جوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اور انہوں نے قلیل مدت میں اتنی بڑی مقدار میں کاروائیاں  بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ مرج اضلاع کے پولیس کو کے پی پولیس کے برابر مراعات سمیت لیڈی پولیس کی بھرتیاں ہونگی۔ اور فیز فور کا مسئلہ حل کرنے سمیت سروس سٹرکچر بھی کے پی پولیس کے برابر کیا جائیگا۔  ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق نے کہا کہ مہمند کے تمام خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کیا جائیگا۔ ار پی او نے مہمند عوام سے اپیل کیا کہ علاقے میں امن وامان اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -