مردان ایپکا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد
مردان(بیورورپورٹ)ایپکا خیبر پختون خوا نے پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ کرپٹ سیاست دانوں کو گرفتار کرکے ان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کیے جائیں ان خیالات کااظہار ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگ زیب کشمیر ی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں کلرکوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس سے دیگر رہنماؤں حاجی ابراہیم،آفریدی خان،کعباد خان،فیروز خان،حضرت علی،باچہ حسین،وحید خان، نوید خان،صدیق خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ابھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں ہواہے ا ور اضافہ تو درکنار ابھی تک ماہانہ تنخواہیں بھی ملنے کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے جس کے باعث سرکاری ملازمین سخت مشکلات کے شکارہیں انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں مزید اضافے سے عوام اور سرکاری ملازمین زندہ درگور ہوجائیں گے کرپٹ سیاست دانوں نے دونوں ہاتھوں سے بیدردی سے لوٹامقررین نے مزید کہاکہ خیبر پختون خوا کی حکومت نے پنشن کے متعلق جو قانون موخر کردیا ھے ا س کالے اور ملازم دشمن قانون کو ہر گز نہیں مانتے اس قانو ن کو فی الفور ختم کیاجائے بصورت دیگر ان کے خلاف بنی گالہ اسلام اباد میں عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینگے۔