ڈیرہ‘ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کیخلاف کارروائی‘ 1 گرفتار

ڈیرہ‘ پولیس کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کیخلاف کارروائی‘ 1 گرفتار

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات پر درابن پولیس کی درابن چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ اشیا  کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی،کوئلے کی آڑ میں ٹرک میں خفیہ طور پر چھپائے گئے 50  لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی ٹائرز اور ویلڈنگ راڈ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے نان کسٹم پیڈ اشیا کیخلاف کاروائیوں کی ہدایات پر ایس ایچ او درابن رشید خان ہمراہ انچارج درابن چیک پوسٹ ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرام نے نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائی عمل میں لائی ہے۔پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی کوئٹہ سے براستہ درابن روڈ کوئلہ سے لوڈ ٹرک نمبر SEA-452ڈیراسماعیل خان آ رہا تھاجس کومشکوک جان کر تلاشی کی غرض سے روکا گیا۔ ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام حیات اللہ ولد محمد ظاہر قوم کاکڑ سکنہ قلعہ عبداللہ کوئٹہ بتایا۔لوڈ ٹرک میں موجود کوئلے میں خفیہ طور پر چھپائے گئے 60نان کسٹم غیر ملکی ٹائر اور ویلڈنگ راڈ برآمد ہوئے، جسکی مالیت تقریبا 50لاکھ روپے بنتی ہے،حاصل شدہ سامان کوموقع پرقبضہ پولیس کر لیا گیا۔ جس کو بعدازاں ضروری قانونی کاروائی کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -