مردان‘ پی ٹی آئی کا قافلہ آج 3 بجے روانہ ہو گا

مردان‘ پی ٹی آئی کا قافلہ آج 3 بجے روانہ ہو گا

  

مردان(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے میں شرکت ک لئے قافلہ ریلوے سٹیشن گراؤنڈ سے آج ہفتے کے روز 3بجے روانہ ہوگاپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو ایم پی اے کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر جلسے میں شرکت کے لئے تمام تر تیاریاں کمل کرلی گئی ہیں ضلع مردان کے کارکنوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں اور علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں ریلوے سٹیشن پہنچے اوریہاں سے دوپہر تین بجے تمام جلوس اورریلیاں سینئر وزیر محمد عاطف خان، سابق وزیرمملکت انجینئر علی محمد خان اورپی ٹی آئی کے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی کی قیادت میں قافلے کی شکل میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن امپورٹڈ حکومت کے خلاف کپتان کے ہر حکم کی تعمیل کے لئے تیاربیٹھے ہیں اور آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ امپورٹڈ حکومت کے درودیوار ہلا کر رکھ دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -