واپڈا میں بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے،خورشید احمد

واپڈا میں بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے،خورشید احمد

  

    لاہور(پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام بھرتی پرعائدپابندی سے سٹاف میں کمی کی وجہ سے لائن سٹاف کے المناک حادثات کے خلاف سخت احتجاج کیاگیا، وفاقی وزیر توانائی سے  مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کے کارکنوں کو حادثات سے محفوظ کرنے کیلئے خالی آسامیاں جلد پْر کرائی جائیں، کمر توڑ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے قیمتوں کو کم کرکے انہیں ایک عرصہ تک منجمد کیا جائے،  تنخواہ و پنشن میں بھی مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ بزرگ مزدور  راہنماء خورشیداحمد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ رہا ہے -اس موقع پرحاجی محمد یونس، اْسامہ طارق، نوشیر خان، رانا عبدالشکور، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر،نوید عاشق ڈوگر، رانا شفیق،مظفر متین،حسن منیربھٹی ودیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -