(ن) لیگ کے نمبر پورے،مخالفین اپنی تعداد بتائیں،عظمیٰ بخاری

(ن) لیگ کے نمبر پورے،مخالفین اپنی تعداد بتائیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تعداد 177 ہے جو پہلے دن سے ہمارے پاس موجود ہے، سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس کتنی تعداد ہے،مجھے سمجھ نہیں آرہی،تحریک انصاف کیا کیس لڑرہی ہے، ایک طرف کہہ رہے ہیں ہمیں سات دن کا ٹائم دیں سات دن میں کون سا حج ختم ہونے والا ہے،سات دن میں کون سے لوگ احرام توڑ کر واپس آجائیں گے، خام خواہ عدالتوں کا ٹائم ضائع کیا جارہا ہے،حمزہ شہباز اس وقت بھی وزیر اعلی پنجاب ہیں،دوبارہ الیکشن اور گنتی کے بعد وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے،پرویزالہی ایک روندوں بچے کی طرح ہیں۔

 ان کو پتہ ہے میں ہار گیا ہوں،چوہدری پرویز الہی پچ پر بیٹھ کر رورہے ہیں کہ کھیلنے نہیں دوں گا، مجھے امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دے گی،پنجاب کو پنجاب کے الیکٹڈ وزیر اعلی نے چلانا ہے اور الیکٹڈ وزیر اعلی موجود ہیں۔ حمزہ شہباز ایک مرتبہ پھر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پرویز الہی ثابت کریں ان کے پاس کتنے ووٹ ہیں۔یہ سوائے ٹائم گین کرنے کے علاوہ کیا ہے۔۔ پرویز الہی خود تانگہ پارٹی ہیں وہ کیا الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ مجھے حیرت ہیں تحریک انصاف پر جس کو پرویز الہی نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پنجاب کے صوبے اور عوام کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -