رات 9بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ غیر آئینی،فیصل رفیق

رات 9بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ غیر آئینی،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ رات 9 بجے کاروبار  بند کرنے کا حکومتی فیصلہ تجارتی حلقوں پر بدترین ظلم ہے۔ کاروباری بحران کے بدترین حالات میں تاجروں پر بندشیں کاروباری طبقے کیلئے ناقابل برداشت ہیں۔ مہنگائی کی خوفناک لہر نے تجارتی مراکز اور اقتصادی امور کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ کاروباری اوقات کار کو مزید محدود کرنے سے کاروباری امور مزید سکڑ کر رہ جائینگے۔

کاروبار کے پہیئے کی تیز رفتار ہی ملک میں خوشحالی ترقی  دے سکتی ہے۔ حکومت بحران ختم کرنے کیلئے مہنگائی کے ہوشربا حالات میں کمی لے کر آئے۔

 مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے پابندیاں اور بندشیں ختم کی جائیں۔ رات 9 بجے کاروبار بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آزادانہ ماحول میں بازاروں مارکیٹوں کو کاروباری امور کی انجام دہی کی اجازت دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -