ایل ڈبلیو ایم سی شکایات کا فوری ازالہ کر رہی ہے،رافعہ حیدر

  ایل ڈبلیو ایم سی شکایات کا فوری ازالہ کر رہی ہے،رافعہ حیدر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ریویو  میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری ورکنگ کی مانیٹرنگ پر بریفنگ دی گئی۔سی ای او رافعہ حیدر کاکہناتھا کہ گزشتہ مہینے اینٹی ڈینگی ایپلیکیشن پر 1628 ویجیلنس رپورٹس موصول ہوئیں۔ موصول شدہ شکایات میں سے 1421سے زائد مقامات کی بروقت کلیئرنس کی گئی۔ 90 مقامات پر ورکنگ جاری، 117 شکایات غیر متعلقہ تھیں۔اینٹی ڈینگی ایپلیکیشن کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔  تمام ٹاؤن مینیجرز اپنے علاقے میں سرویلنس رپورٹ پر کی جانے والی ورکنگ پورٹل پر روزانہ اپلوڈ کر رہے ہیں۔متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری ہے،نشاندہی پر 6گھنٹے کے اندر سڑکوں پر کھڑا پانی اور کوڑے کے ڈھیر کلیئر کیے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -