ترک کمپنی کے وفد کادورہ آب پاک اتھارٹی،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

ترک کمپنی کے وفد کادورہ آب پاک اتھارٹی،مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ترکی کی انوائرمنٹل کمپنی کے وفد نے آب پاک ہیڈ آفس کا دورہ کیا اورچیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کے ساتھ ملاقات کی۔ترک کمپنی آرٹ انوائرمینٹل ٹیکنالوجیز بطور کنسلٹنٹ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر چکی ہے۔پنجاب میں آب پاک اتھارٹی کے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔مزید پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کے اشتراک سے تعمیراتی، پائپنگ اور نلکوں کے اسٹینڈرڈ کی تخلیق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ پانی کے تمام منصوبوں میں یکجا اسٹینڈرڈز متعارف کرونا انتہائی اہم ہے۔ پنجاب میں پانی کے منصوبوں کی تکمیل میں ترکی کی انجنئیرنگ کمپنیوں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ بین الاقوامی مشاورتی فرمز کا آب اتھارٹی کے زیر انتظام منصوبوں میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ 

پنجاب کے دیہی علاقوں عالمی معیار کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ترک کمپنی کے وفد میں انوائرمینٹل انجینئرز مسٹر ٹیمر ٹنسر اور مس ڈمپلنار پاکستانی نمائندے کے ساتھ شریک تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -