امپورٹڈ حکومت نے محض اندازوں پر بجٹ پیش کیا،شعیب خضری

امپورٹڈ حکومت نے محض اندازوں پر بجٹ پیش کیا،شعیب خضری

  

کاہنہ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابقہ فوکل پرسن وزیراعظم ٹائیگر فورس رانا شعیب علی خضری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لئے سالانہ بجٹ نہیں دیا بلکہ مسائل کا شکار اور مہنگائی کی ماری ہوئی عوام کو مہنگائی کے آنے والے نئے طوفان کی خبر دی ہے۔امپورٹڈ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے۔امپورٹڈ حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔

 جو غریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید باہر ہے امپورٹڈ حکومت وفاقی بجٹ پر عملدر آمد سے عام آدمی مزید مشکلات کا شکار ہوگا بلکہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہیں اپنی چوریاں بچانے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کی غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے جتنے حکم دے رہے ہیں موجودہ حکمران ان پر عملدر آمد کرکے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ مگر پاکستان کے عوام کا شدید استحصال ہورہا ہے جس کی موجودہ حکمرانوں اور انکے بیرونی آقاؤں کو کوئی پرواہ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -