پٹرول قیمتوں میں اضافہ نے کاروبار متاثر کر دیے،حافظ عابد علی

پٹرول قیمتوں میں اضافہ نے کاروبار متاثر کر دیے،حافظ عابد علی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے نے کاروبار بری طرح متاثر کردیئے ہیں۔ ملکی معاشی حالات بہتر نہ ہونے سے کاروباری امور دن بدن شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہی ملکی معیشت بحران سے باہر نکل سکتی ہے۔ حکومت مضبوط معاشی خطوط پر ملکی معیشت کو استوار کرنے کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی لے کر آئے۔ 

معاشی بحران کے حل کیلئے ملک میں جاری خوفناک مہنگائی میں کمی لائی جائے 

 حکومت ملکی معاشی بحران کے حل کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے۔ ملکی معاشی حالات کو درست سمت لانے کیلئے پٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ تاجر صنعتکار اور بزنس سیکٹر سے جڑے امور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے سے شدید غیر یقینی کی کیفیت کا سامنا کررہے ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ملکی معاشی مسائل سے نکلنے کا راستہ فراہم کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -