تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے یوم مذمت سود منایا

تحریک لبیک یارسول اللہؐ نے یوم مذمت سود منایا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہؐ اور تحریک صراط مستقیم کی دعوت پر ملک بھر میں ”یومِ مذَمتِ سود“ منایا گیا۔ اس موقع پر خطباء نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خلاف فیصلے کو سراہا اور سٹیٹ بنک پاکستان اور چند نجی بینکوں کی طرف سے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”حرمتِ سود کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ”حرمتِ سود کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک  کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکمران وبالِ مہنگائی اور عذابِ الٰہی بن کر قوم پر مسلط ہیں۔

 حکومت کے اداروں کا سود کے لیے مہم چلانا بہت خطرناک ہے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، قاری محمد زاہد جلالی، علامہ محمد طاہر عباس جلالی، محمد شعیب جلالی، علامہ محمد اسلم بریلوی، قاری محمد منظور قادری، علامہ محمدا سماعیل عطاری و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -