لوند خوڑ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری

لوند خوڑ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) لوند خوڑ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا مزید تفتیش جاری۔تفصیلات کے مطابق   ڈی پی او مردان عرفان اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں -تھانہ لوندخوڑ پولیس نیایس ایچ او درویش حسن خان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  موٹرسائیکل چور ندیم ولد سید مولا سکنہ حیات آباد پشاور فیز6 کو گرفتارکیا۔گرفتارملزم نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر چوری شدہ 02 موٹرسائیکل برآمد ہوکرمزید قانونی کارروائی کا آغاز کیاگیا میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او لوند خوڑ درویش حسن خان نے کہا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرکے دم لوں گا لیکن اس کے لئے عوام کا تعاون از حد ضروری ہیں کیونکہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر اکیلے کچھ نہیں کرسکتا عوام جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -