ڈیرہ میں دو دوستوں میں تلخ کلامی کا شاخسانہ

ڈیرہ میں دو دوستوں میں تلخ کلامی کا شاخسانہ

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ کلاچی کی حدود کوٹ کنڈیان میں نشہ کے عادی دو دوستوں میں تلخ کلامی، طیش میں آکر ایک نے دوسرے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود کوٹ کنڈیان میں معمولی تلخ کلامی پرنشے کے عادی ایک شخص نے فائرنگ کرکے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق عمر خطاب ولد عمردراز سکنہ حال کوٹ کنڈیان اور 45سالہ ظفر ولدا دم خان نشے کے عادی تھے، گزشتہ روز دونوں نشہ کیلئے اکٹھے موجود تھے کہ اس دوران باہم تلخ کلامی پر عمر خطاب نے طیش میں آکر ظفرپر فائرکردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ تھانہ کلاچی پولیس نے مقتول ظفر کے بھائی اعظم خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -