افغانستان سے دنبے لانے میں خدمات فراہم کرینگے‘ مشران 

افغانستان سے دنبے لانے میں خدمات فراہم کرینگے‘ مشران 

  

خیبر (عمران شینواری) عیدالاضحی کے قربانی کے لئے افعانستان سے دنبے لانے کے لئے. سیاسی قائدین اور مشران کا اہم پریس کانفرنس لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مقتدر شاہ آفریدی، ملک ماصل خان شینواری، ملک نثار آفریدی،کلیم اللہ شینواری، مراد حسین آفریدی اور اختر علی شینواری نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد صرف رضا الہی کیلئے عوام کا عیدالاضحی جو مزہبی تہوار ہے کیلئے افغانستان سے دنبے لانے کے لئے کردار ادا کرینگے کل ہفتہ کے دن کمیٹی افغانستان میں اعلی حکام سے مذاکرات کیلئے جائینگے اور ان کے ساتھ یہ مسئلہ حل کرینگے کیونکہ یہاں کے عوام غریب ہے اور افغانستان سے دنبے لانے کے باعث لوگوں کو قربانی کے مشکلات کم ہونگے، انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کے ساتھ ساتھ معمول کے مطابق دنبے مناسب ٹیکس پر لانے کے لئے کوشش کرینگے تاکہ سینکڑوں کی تعداد میں اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے صرف افغان حکام کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت کے سلسلے میں بات کرینگے ان سے اجازت ملتے ہی مناسب ٹیکس پر عوام کو سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے دنبے لائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -