قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے ' عبد القدیر اعوان

قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے ' عبد القدیر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ قرآن کریم سے وابستگی باعث برکت ہے اسے اپنے پاس اپنے گھر دفتر میں رکھنا،اسے دیکھنا،چھونا،سیکھنا سیکھانا عمل کرنا ہر طرح سے انسان اس کی برکات سے مستفید ہو تا ہے اصل مقصد اس کے مطابق زندگی کو ڈھالا جائے کیونکہ یہ زندگی کا نصاب ہے جب قرآن کریم ہر پہلو سے راہنمائی فرما رہا ہے تو جس کے لیے راہنمائی ہے اس کے ذمہ نہیں ہے کہ اسے کھولے،اسے سمجھے اس پر عمل پیرا ہو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں زاتی خواہشات کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ زاتی خواہشات کو دین کے تحت رکھنے کا حکم ہے انسان کو اللہ کریم نے فطرتی طور پر مل جل کر رہنے والا بنایا ہے۔اگر ہم زندگی قرآن کریم کے تحت گزاریں تو ہماری زندگیاں آسان ہو جائیں بنیادی طور پر قرآن کریم کی تفسیر اخلاق کریمہ ہیں،حدیث مبارکہ،سنت خیر الانام  ہے۔جس بات کو جس کام کو جیسے آپ ﷺ نے فرمایا وہ اسی طرح کی جائے گی تو عنداللہ قبول ہو گی۔ہم اپنی پسند یا اپنے علم کے زور سے کوئی نئی راہ دین میں تلاش نہیں کر سکتے دین وہی ہے جو نبی کریم ﷺ نے تعلیم فرمایا صحابہ نے آپ ﷺ کے سامنے اس پر عمل کیا اور آپ ﷺ نے تصدیق فرمائی کہ یہی مراد تھی۔یہی سارا دین اور اس کی عملی تفسیر ہے۔