پاکستان کی مضبوطی کیلئے بلوچستان کو مضبوط کرنا ہو گا،شازیہ مری

پاکستان کی مضبوطی کیلئے بلوچستان کو مضبوط کرنا ہو گا،شازیہ مری

  

کوئٹہ(آئی این پی) بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے کہ کوشش ہے بلوچستان کو سماجی طور مضبوط بنائیں کیونکہ پاکستان کومضبوط کرنے کیلئے بلوچستان کو مضبوط کرنا ہو گا۔ دو مہینے میں بلوچستان کے ہر ضلع میں بینظیر نشونماپروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے کہاکہ میں بلوچستان میں صرف اعلانات کرنے نہیں کام کرنے آئی ہوں،وفاق میں بلوچستان کے مسائل کیلئے مجھ سے جو ہو گا میں کروں گی۔ شازیہ مری نے کہا کہ جب تک بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے محرومیاں ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کیلئے مضبوط پروگرام ہے اور ایشیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس سے 80 ہزار خاندان فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

شازیہ مری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -