انتظامیہ کی کارروائیاں ' غیر قانونی سگریٹ ضبط کر کے 

انتظامیہ کی کارروائیاں ' غیر قانونی سگریٹ ضبط کر کے 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے غیر قانونی سگریٹ ضبط کر کے تلف کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی کا  اجمل شاہ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکوبوڈکے ہمراہ یونیورسٹی ٹاؤن ' اولڈ باڑہ روڈ' آبدرہ روڈ' جہا نگیرآباد' اکیڈمی ٹاؤن دانش آباد' فیز تھری چوک میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف کارروائیاں کیں 35 دکانوں سے غیر قانونی سگریٹ ' شیشہ آٹٹم ضبط کرکے موقع پر تلف کردی گئیں۔انہوں نے غیر قانونی  اشتہاری پملفٹ بھی تلف کردئیے اس موقع پر ایڈیشنل ا سسٹنٹ کمشنر سیدہ زنیب نقوی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہے جسے دکاندار بیچنے سے پرہیز کریں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو سگریٹ بالکل نہ بیچیں اگر کوئی د کاندار 18 سال سے کم بچے اور بیچیوں کو سگریٹ بیچنے پر پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت تاد یبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی 'انہوں نے دکاندار وں کو تنبیہ کی کہ کھلی سگریٹ بیچنے سے بھی پرہیز کریں اور کھانے پینے کے اشیا سے سگریٹ وغیر ہ دوررکھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -