یونیورسٹی اپنے ملازمین کااحترام یقینی بنارہی ہے‘ پروفیسر رشید احمد

یونیورسٹی اپنے ملازمین کااحترام یقینی بنارہی ہے‘ پروفیسر رشید احمد

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشیداحمد نے کہاہے کہ یونیورسٹی اپنے ملازمین کااحترام یقینی بنارہی ہے وہ یونیورسٹی کی ملازمت سے سبکدوش ہونے والے کلاس فور ملازم نورفراز خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے نورفراز خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ ان کا کردار یونیورسٹی کے دوسرے ملازمین کے لئے ایک مثال ثابت ہوگی ان کی جامعہ ملاکنڈ کے لئے دی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، تازہ گرام لوئردیر کے رہائشی نور فراز خان جامعہ ملاکنڈ میں سولہ سال خدمات دینے کے بعد گزشتہ روز ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -