ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ جرنلزم کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسجاد علی کو تعریفی سند سے نوازا گیا

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ جرنلزم کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسجاد علی کو تعریفی سند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ جرنلزم کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسجاد علی کو تعریفی سند سے نوازا گیا، انہوں نے لاہور گیریژن یونیورسٹی میں میڈیا ریسرچ کے حوالے سے مقالہ پیش کیاتھا،تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ملاکنڈ شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرسجاد علی کو لاہور گیریژن یونیورسٹی میں میڈیاریسرچ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس 2022میں بہترین تحقیقی مقالہ پیش کرنے پر میجرجنرل(ر)شہزاد سکندرانہیں تعریفی سند سے نوازاجبکہ بعدازاں یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد نے ذرائع ابلاغ سے متعلق شعبہ تحقیق میں ڈاکٹر سجاد علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کاقیمتی سرمایہ قراردیااور امید ظاہر کہ ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے وہ مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے، وائس چانسلر نے بھی ڈاکٹر امجد کو ان کی بہترین خدمات پر توصیفی سند سے نوازا۔