ڈیرہ‘ نوسرباز خواتین نقدی  اڑا لے گئیں 

  ڈیرہ‘ نوسرباز خواتین نقدی  اڑا لے گئیں 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ کینٹ کی حدود بستی دھپانوالی میں 3نوسرباز خواتین پانی پینے کے بہانے آٹا چکی کے مالک کی جیب سے25ہزار500روپے کی نقدی لے اڑیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی دھپانوالی میں جہانزیب بلوچ کی آٹا چکی پر زبیدہ زوجہ نواز، ممتاز بی بی دختر فیروز اور فوزیہ زوجہ اشرف سکنائے کوٹلہ جام پانی پینے کے بہانے آئیں اور جہانزیب بلوچ کی جیب سے 25ہزار500روپے کی نقدی لے اڑیں۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر نامزد نوسرباز خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -