پشاور‘ داؤدزئی پولیس کی کارروائی‘ باپ کا قاتل بیٹا گرفتار

پشاور‘ داؤدزئی پولیس کی کارروائی‘ باپ کا قاتل بیٹا گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی پولیس نے گزشتہ روز باپ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سہیل نے گزشتہ روز والد کی نصیحت سے تنگ آ کر اپنے والد پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا، ملزم واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہوا تھا جس کو خفیہ اطلاع پر ہونے والی کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی غفران ولد فضل سبحان نے گزشتہ روز تھانہ داودزئی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بھائی ملزم سہیل نے فائرنگ کر کے اس کے والد کو قتل کر دیا ہے جس پر ملزم سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کیا گیا جو واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہوا تھا ایس ایچ او تھانہ داودزئی واجد خان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام ممکنہ ٹھکانوں کا چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم واردات کے بعد نامعلوم مقام فرار ہوا تھا جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -