مردان‘ سرکاری آٹے کی تقسیم ویلج کونسل کی سطح پر کرانے کا فیصلہ

     مردان‘ سرکاری آٹے کی تقسیم ویلج کونسل کی سطح پر کرانے کا فیصلہ

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان میں سرکاری آٹے کی تقسیم ویلج کونسل کی سطح پر کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر میں ظاہر شاہ طورو ایم پی اے کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) سمیع الرحمان اورمحکمہ خوراک کے حکام کے علاوہ تحریک انصاف کے سابق ضلعی ناظم احتشام خان ایڈووکیٹ،شاہد خان اوردیگر شریک ہوئے اجلاس میں سرکاری ریٹ پر آٹے کی تقسیم کارکا جائزہ لیاگیا اوراس پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اس دوران مختلف تجاویز زیر غورآئیں اورشہریوں کی ضروریات اورمشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویلج کونسلوں کی سطح پر ٹرکوں کے ذریعے آٹے کی تقسیم کا فیصلہ کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو مہنگائی کی شکار عوام کی مشکلات کا احساس ہے اورعمران خان کے وژن کے مطابق آٹے پر 35ارب کی سسبڈی دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ آٹے ایک بنیادی ضرورت ہے اوراس دستیابی کو یقینی بنایاجارہاہے انہوں نے ملز مالکان سمیت متعلقہ حکام کو خبردار کیاکہ آٹے کے وزن، معیار اور ریٹ پر کوئی کمپوائر نہیں کیاجائے گا اور اس سلسلے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اورشکایت کی صورت سخت اقدام اٹھایاجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -