انتظامیہ کی پشاور میں غیر ملکی سگریٹ کیخلاف کارروائیاں 

انتظامیہ کی پشاور میں غیر ملکی سگریٹ کیخلاف کارروائیاں 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹاؤن سیدہ زینب نقوی کا  اجمل شاہ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکوبوڈکے ہمراہ یونیورسٹی ٹاؤن‘ اولڈ باڑہ روڈ‘ آبدرہ روڈ‘ جہا نگیرآباد‘ اکیڈمی ٹاؤن دانش آباد‘ فیز تھری چوک میں غیر قانونی سگریٹ کے خلاف سخت کارروائیاں 35 دکانوں سے غیر قانونی سگریٹ‘ شیشہ آٹٹم ضبط کرکے موقع پر تلف کردی گئیں انہوں نے غیر قانونی  اشتہاری پملفٹ بھی تلف کردئیے اس موقع پر ایڈیشنل ا سسٹنٹ کمشنر سیدہ زنیب نقوی نے دکانداروں کو ہدایت کیں کہ غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہے جسے دکاندار بیچنے سے پرہیز کریں اور 18 سال سے کم افراد کو سگریٹ بالکل نہ بیجیں اگر کوئی د کاندار 18 سال سے کم بچے اور بیچیوں کو سگریٹ بیچنے پر پکڑا گیا تو اسکے خلاف سخت تاد یبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘انہوں نے دکاندار وں کو تنبیہ کی کھلی سگریٹ بیچنے سے بھی پرہیز کریں اور کھانے پینے کے اشیاء سے سگریٹ وغیر ہ دوررکھے تاکہ بچوں میں ذہنی نشوونمانہ ہوسکیں اور ا نکا دھیان اسطرف نہ جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -