عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری: زبیر علی 

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری: زبیر علی 

  

        پشاور (سٹی رپورٹر) حتی الوسع کوشش کرینگے کہ عوام کو  100 فیصدبنیادی سہولیات فراہم کر یں‘ میونسپل سروسز فراہم کرینگے‘ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا یہ باتیں گذشتہ روز مئیر پشاور نے پی کے 76 سے آئے ہوئے جے یو آئی کے آئمہ کرام اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہاکہ میر ی خواہش ہے کہ ہر علاقے میں پہنچ کرانکی خدمت کرسکوں اور انکو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرسکوں‘ ہم نے علماء کی تربیت میں پرورش پائی ہے اور ہمارے دل میں اللہ کا خوف ہے میں نے کبھی بھی کسی کو یہ نہیں کہاکہ آپ کہا سے آئے ہے اور کونسے این سی ہے میراکام سب کی خدمت کرناہے اورمیں پورے پشاور کا مئیر ہوں اور یہ اللہ کا کرم ہے کہ اللہ تعانی نے خدمت کیلئے مجھے موقع دیاہے جس پر پورا اتر نے کی بھر پور کوشش کر رہا ہوں‘ کیپٹل میٹرو پولیٹن کا حلقہ 9 صوبائی حلقوں پر مشتمل ہے لیکن مجھ پر پورے پشاور کا حق ہے کہ انکے مسائل حل کرسکو ں‘آج اگر میں اس منصب پر بیٹھا ہوں تو اس میں کار کنوں کی خدمت اور مشقت شامل ہیں انہوں نے کہاکہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرینگے اور  پی کے 76 کے مسائل حل کرنے کیلئے یہاں پر کھلی کچہری کرینگے اور آپکی بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کرکے اسے حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے اور ابھی تک 35 کھلی کچہری کیں اور یہ سلسلہ جاری ہے اور انشاء اللہ پورے پشاور میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجائیگا تاکہ عوام کے بنیادی مسائل  سے آگاہی حاصل کروں انہوں نے کہاکہ انشاء انشاء اللہ مسائل حل کرنے کیلئے بھر پو ر کوشش کرونگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -