پشاور‘ نامعلوم چور 2 دوستوں سے موٹر سائیکلیں لے اڑے

پشاور‘ نامعلوم چور 2 دوستوں سے موٹر سائیکلیں لے اڑے

  

پشاور(کرائم رپورٹر)ہشت نگری پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم چور وں نے 2دو ستو ں سے دو عد د مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر کے رفو چکر ہو گئے پولیس نے دو وارداتوں کی ایک روز نامچہ رپو رٹ درج کر لی ہے۔ واقعا ت کے مطا بق گزشتہ روز مد عی سید الا مین ولد علی اکبر سکنہ سر در یا ب چار سدہ نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے پولیس پو لیس کو بتایا کہ وہ اور اسکا دوست علی خان ولد مشتا ق احمد سکنہ کینٹ آ ر اے با زار میں میڈیسن کمپنی میں کام کر تے ہیں رحما ن پلا زہ سکندر پو رہ میں پرا ئیو یٹ کمرے میں رہا ئش پذیر ہیں انہو ں نے اپنی مو ٹر سا ئیکلیں نمبر LT.3401اور مو ٹر سا ئیکل نمبر KMD.1845کمرے کے باہر کھڑی کر کے اندر چلے گئے جبکہ واپسی پر ا ٓکر دیکھا تو دو نو ں مو ٹر سا ئیکلیں جائے وقو عہ پر موجود نہیں تھے جسے نامعلوم چورو ں نے چوری کر لئے تھے پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے روز نامچہ رپو رٹ درج کر لی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -