بارش کے بجلی صارفین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں 

بارش کے بجلی صارفین احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)پسکو نے بجلی حادثات اور خصوصابارش کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے مندرجہ زیل 12 سنہرے اصول اپنائیں، بارش کے دنوں میں بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں،اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں کہ وہ بجلی تاروں کو ہاتھ نہ لگائے،بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اور اس کی فوری اطلاع پسکو کے شکایات نمبر 118  پر اطلاع دیں۔ صارفین گھروں کے ا ند ر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعد ہ طور پر ارتھ کریں، کپڑوں پر استری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑاضرور رکھیں بجلی کی ناقص گھریلوں وائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں گھروں اور د و کاتوں میں ننگی تاروں کو جلد از جلد تبدیل کر لیں یا ان کو مناست اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں،تمام بچوں کو سمجھایا جائے کہ وہ گیلے ہاتھوں یا گیلے کپڑوں یا جوتے کیلے ہونے کو صورت میں بر قی آلات کو ہا تھ مت لگائیں، بجلی آلات وغیرہ کوبچوں کی رسائی سے دور رکھیں۔تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگا سکیں،پانی کی موٹروں، کپڑے دھونے کی مشین / استری /  سلائی مشین اور دیگربرقی آلات کو وقتافوقتاماہرالیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں کیونکہ استعمال سے یہ کئی دفعہ شارٹ ہوجاتیں ہیں۔جس سے ہر وقت کسی بڑے حادثے احتمال رہتاہے،کپڑے دھوتے وقت اور استری کرتے وقت اس بات کی یقین دہانی ضروری ہے کہ وہ  شارٹ نہیں ہے،عام طور پر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طور پر چھوٹے بچے ان برقی آلات کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جو کہ جان لیوا حادثے کا باعث ہوتا ہے، کئی مرتبہ قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے،یا مستقل معذوری ہوجاتی ہے جس کا مداوہ عمر بھر نہیں ہوسکتا، پسکو کی صارفین سے التماس ہے کہ وہ تمام ایسی اشیاء جوکہ حادثات کا باعث ہوسکتی ہیں، کوفوری طور پر ماہر سے ٹھیک کر وائیں،اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنائیں،اسی طرح تمام عورتیں، بچے اور نوجوان جو اپنے مال مویش چراتے ہیں ان کو مویشی چراتے ہوئے بڑی احتیاط کرنی چاہئے اور اپنے ما ل مویشی کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھے، آپ اور آپ کے پیاروں کی جانوں کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری  ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -