بنوں‘ گرمی کی شدت میں اضافہ‘ کم وولٹیج اور ٹرپنگ سے برقی آلات ناکارہ

بنوں‘ گرمی کی شدت میں اضافہ‘ کم وولٹیج اور ٹرپنگ سے برقی آلات ناکارہ

  

بنوں (بیورورپورٹ)گرمی کا پارہ مزیدہائی ہونے کیساتھ ہی یونین کونسل فاطمہ خیل فیڈرٹو،ویلج کونسل کوٹ عادل میں بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے،فاطمہ خیل فیڈر ٹو پر بجلی کی تباہ کن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 23گھنٹے بجلی بند رہنے سے نظام زندگی مفلوج شہریوں کی حکومت پر کڑی تنقید جھوٹے وعدے کرنے والے حکمران اپنی نااہلی واضح کر چکے ہیں بجلی کی بار بار ٹرپنگ اورظالمانہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنااس شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش سے شہری بے حال بار بار ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیاء جلنے کے واقعات بھی بڑھ گئے تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش سے بچے بوڑھے اور خواتین سخت پریشان ہیں جبکہ کئی علاقوں میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہے، شہر کے کئی علاقوں میں فراہمی آب کے اوقات میں بھی بجلی بند رہنے سے لوگ دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں موسم گرما میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید پریشانی سے مبتلا کر رکھا ہے دوسری جانب باربار ٹرپنگ سے ویلج کونسل کوٹ عادل سمیت کئی علاقوں میں الیکٹرانک اشیاء جل جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں‘بجلی کی ٹرپنگ اورظالمانہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوچکی ہیں بجلی کی طویل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اوربیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے  نام نہاد خادم اعظم کو اور اسکی ٹیم کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ لوڈ شیڈنگ کیسے ختم کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پربھرپوراقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -