شیر گڑھ‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر 

شیر گڑھ‘ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر 

  

شیرگڑھ (نامہ نگار)بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہاتھیان اور گردونواح کے مقامی باشندوں نے ہاتھیان بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھیان بازار میں احتجاجی ریلی نکالی اور بعد میں جلسے کی شکل اختیار کی ب مشتعل مظاہرین نے ہاتھیان،جیوڑ روڈ کو یکطرفہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا مظاہرین نے بجلی کی طویل  اورغیراعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ پر محکمہ واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرین سے عظیم قریشی پروفیسر اختر اقبال دارالعلوم گل بہار ہاتھیان کے مہتمم مفتی عظیم اللہ اسفندیار شلمانی اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے علاقے میں جاری بجلی کی ناروا طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا تو وہ زبردست احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے دریں اثنا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شیرگڑھ نور محمد خان موقع پر بروقت پہنچ گئے انہوں نے مشتعل مظاہرین کے قائدین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ  کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین کے قائدین پر امن طور پر مظاہرہ فوری طور پر ختم کرنے پر راضی ہوگئے اور مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -