آزاد کشمیر کیلئے نجی کمپنی ہوائی سروس شروع کررہی ہے، قمر زمان کائرہ

آزاد کشمیر کیلئے نجی کمپنی ہوائی سروس شروع کررہی ہے، قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کیلئے ایک نجی کمپنی ہوائی سروس شروع کر رہی ہے،ہیلی سروس جہاز سے زیادہ مہنگی ہے، نہ وفاق سبسڈی دے سکتا ہے اور نہ ہی آزاد کشمیر حکومت، کشمیری حریت پسندوں کیخلاف بھارتی جارحیت کی لمبی داستان ہے، یہ سیاسی مسئلہ ہے ہمیں اس پر بھرپور سیاست کرنی ہوگی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان کے اجلاس میں قمر زمان کائرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنماوں نے جانوں اور عصمتوں کی قربانی دی ہے، پاکستان کے اندر، باہر کوئی ایسا فورم نہیں جہاں اس مسئلے کو نہ اٹھایا گیا، پاکستان کے اندر بھی اس معاملے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یسین ملک کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس کی، اس کانفرنس میں تمام کشمیری رہنماں کو بلایا گیا، وقت کیساتھ ساتھ نئی نسل کیساتھ کشمیر کا رشتہ کمزور ہورہا ہے،کمیٹی کی جانب سے قرارد ادمنظور ہونی چاہیے، اس مسئلے کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہمیں مسلم ممالک کی طرف بھی دیکھنا چاہیے، مسلم ممالک توقع کے مطابق ری ایکشن نہیں دیتے، ہمیں مسلم ممالک اور دیگر فورمز پر وفود بھیجنے چاہئیں۔
قمر زمان کائرہ