چارسدہ، منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سپورٹس ایونٹ

چارسدہ، منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سپورٹس ایونٹ

  

       چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں منشیات کے عالمی دن کے مناسبت سے مختلف سپورٹس ایونٹ کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر نے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اور ہاکی لیگ کا افتتاح کیا۔ ڈی سی چارسدہ کے نام سے منسوب فٹ بال لیگ کے فائنل میچ کے فاتح ٹیم کو انعامات بھی دئیے گئے، فٹبال فاتح ٹیم کی شاندار جیت پر عبدالولی خان سپوٹس کمپلکس میں شاندار جشن۔تفصیلات کے مطابق چارسد ہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں انسداد منشیات کے عالمی دن کے مناسبت سے اور کھلاڑیوں کو مقابلوں کا رجحان پیدا کرنے کے لئے مختلف ایونٹس کا افتتاح ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں جاری ڈی سی چارسدہ فٹ بال لیگ اختتام م پذیر ہوا جس میں چارسدہ کنگ اور چارسدہ bull کے ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، میچ میں چارسدہ کنگ کی ٹیم نے چارسدہ bull ٹیم کو 3-0سے ہرا کر لیگ کی فائنل ٹرافی اپنے نام کر دی۔ ایونٹ میں کے پری کوالیفائنگ راونڈ میں میں 75ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں مجموعی طور پر 8ٹیموں فٹ لیگ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے تھے ´۔ لیگ کے فائنل میچ میں چارسدہ کنگ کو بہترین فتح حاصل ہوئی جس نے bullٹیم کو ہرا کر فائنل ٹرافی اپنے نام کر دی۔ اس موقع پر ایونٹ کے مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان او ر اسسٹنٹ کمشنر فدا خان تھے جس کہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان بھی موجود تھے۔ ایونٹ کے فائنل مقابلوں کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم کو گولڈ میڈیل سمیت نقد انعام جبکہ رنر اپ ٹیم کو سلور میڈل سمیت نقد انعامات دیئے گئے۔ فائنل مقابلے جیتے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم نے خوب جشن منایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد لازمی ہے۔موجودہ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ کھیلوں پر مرکوز ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر اس قسم کی ایونٹ کے انعقاد سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے کھلاڑیوں کو آگے جانے کا موقع بھی ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ان کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ اور سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے جس ک لئے انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ نہ صرف کھلاڑیوں کو ہر ممکنہ سہولیت فراہم کی جائے بلکہ ان کو بہترین کوچنگ سٹاف کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے۔اسی طرح نوجوانوں میں مثبت سوچ پید کرنے کے عرض سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں تیراکی کے مقابلوں کا بھی انعقاد ہوا جس میں 120سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تیراکی کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات کے ساتھ ساتھ ٹرافی دی گئی۔ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں اس وقت ہاکی کے چیف آف آرمی سٹاف پراونشل راونڈ کے مقابلے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صد ر سید ظاہر شاہ کے نگرانی میں جاری ہیں جس میں پشاور ڈویڑن،ڈی آئی خان ڈویڑن، بنوں ڈویڑن، ملاکنڈ ڈویڑن، کوہاٹ ڈویڑن، مردان اور ہزارہ ڈویڑن کی ٹیمں حصہ لے رہی ہیں جو 5جولائی تک جاری رہینگے۔ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان نے کی جبکہ اس موقع پر ہاکی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سید ظاہر شاہ اور ڈی ایس او تحسین اللہ بھی موجود تھے۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں دی بینک آف خیبر کی جانب سے شروع ہونے والے جونیئر بیڈ منٹن چیمپئین شپ کے مقابلوں کا افتتاح کیا جس میں لڑکو ں کے انڈر 15، انڈر17، انڈر19کے مقابلے جبکہ لڑکیوں کے انڈر 19کے مقابلے شامل ہیں۔ بیڈ منٹن یہ مقابلے 3جولائی تک جاری رہینگے۔   اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب تمام مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز سمیت تمام سہولت کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -