مخصوص نشستوں پر5 ارکان کے نوٹیفکیشن سے متعلق تحریری حکم جاری 

    مخصوص نشستوں پر5 ارکان کے نوٹیفکیشن سے متعلق تحریری حکم جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدوحید نے منحرف ارکان کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق اپناتحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے 27جون کو پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمشن کا وہ فیصلہ کالعدم کردیاتھا جس میں الیکشن کمشن نے ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک یہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے انکارکیاتھا،فاضل جج نے اس بابت تحریری حکم جاری کردیاہے، عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)کوحکم دیا کہ عمل درآمد کے لئے عدالتی حکم سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاجائے،عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں حکم دیاہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فہرست پر خالی نشستوں پر ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے، عدالت نے آئین کے آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرنے کے اقدام کوکالعدم قراردیا، عدالت نے تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کر لی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی جس میں اسمبلی کے ارکان کے موجودہ تناسب کے حساب سے نئے سرے سے مخصوص نشستوں کا تعین کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

مخصوص نشستیں 

مزید :

صفحہ اول -