ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار  کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دیدی

      ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار  کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دیدی

  

کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔ سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ہیں اور اسی تناظر میں جمعہ کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی فاروق ستار کے گھر آمد متوقع ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان جمعہ کو مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا امکان  ہے۔ ایم کیو ایم  پاکستان نے فاروق ستار کو پیشکش کی ہے کہ وہ  پارٹی میں  واپس آئیں اور پتنگ پر این اے  245 کا ضمنی الیکشن لڑیں۔  ڈاکٹر فاروق ستار نے پیشکش کے جواب میں کہا ہے کہ وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔

 فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -