امریکہ کا الٹرا سونک  میزائل تجربہ ناکام ہو گیا 

امریکہ کا الٹرا سونک  میزائل تجربہ ناکام ہو گیا 

  

واشنگٹن (آئی این پی)ہاوائی میں انجام پانے والا امریکہ کا الٹرا سونک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ بلومبرگ نے رپورٹ دی ہے کہ یہ میزائل تجربہ بدھ کو انجام دیا گیا ہے تاہم امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس الٹرا سونک میزائل کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا. پینٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے امید ظاہر کی ہے کہ الٹرا سونک میزائلوں کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتیں صحیح راستے پر ہیں.پنٹاگون کے ترجمان نے اس بیان میں میزائل تجربے کی ناکامی کی وجہ میزائل کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کو بتایا ہے۔ پروٹو ٹائپ ہتھیار کے تجربے میں یہ امریکہ کی دوسری ناکامی ہے جسے "کنونشنل پرامپٹ اسٹرائیک" کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔بائیڈن حکومت نے الٹرا سونک میزائلوں سمیت دورمار میزائلوں کے لئے دوہزار تیئس کے فوجی  بجٹ میں سات اعشاریہ دو ارب ڈالر کا تقاضہ کیا ہے۔

تجربہ ناکام

مزید :

صفحہ اول -