کورونا، 694نئے مریض رجسٹر،100 کی حالت تشویشناک،شرح 3.93فیصد ریکارڈ

کورونا، 694نئے مریض رجسٹر،100 کی حالت تشویشناک،شرح 3.93فیصد ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چھ سو چورانوے نئے مریض سامنے آگئے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔کورونا کے سترہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب صوبہ بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے انسداد کورونا کیلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی ہدایت نامہ جاری کردیا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام سرکاری و پرائیویٹ دفاتر روٹین کے مطابق ڈیوٹی کے اوقات پر عملدرآمد کریں۔تمام ملازمین دفاتر میں ماسک پہنیں اور کورونا کی ویکسین لگوائیں۔علی جان خان نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں  صرف ویکسین شدہ اور ماسک پہنے شہریوں کو اندر داخلہ کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ منڈیوں میں ماسک اور سینی ٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائے۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران شہری آپس میں سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائیں۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس انسداد کورونا کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی۔علی جان خان نے کہا کہ یہ احکامات 31 جولائی تک صوبہ بھر میں نافذ العمل رہیں گے۔
کوروناوائرس

مزید :

صفحہ اول -