پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی تعیناتی پر فیاض چوہان نالاں  ایس ایس پی سے مکالمہ

پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی تعیناتی پر فیاض چوہان نالاں  ایس ایس پی سے ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی اجلاس میں پولیس تعیناتی کا معاملہ پر تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نالاں نظر آئے۔فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی میں پولیس دستوں کے پاس چلے گئے، ایس ایس پی آپریشن مستنصر فیروز سے فیاض الحسن نے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ پنجاب اسمبلی میں اتنی فورس لانے کی کیا ضرورت تھی ادھر تو پارلیمنٹرین نے آنا ہے،رکن اسمبلی کی حیثیت سے سمجھتا ہوں تاریخ میں کبھی ایسا نہیں دیکھا، پولیس کی پنجاب اسمبلی میں تعیناتی غیر آئینی ہے۔حمزہ شہباز کی نااہلی ہے وہ پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے۔ایس ایس پی مستنصر فیروز نے جواب میں کہا کہ پولیس کی تعیناتی اسمبلی ایوان میں نہیں یہ امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے بلائی گئی ہے۔ پرائیزایڈنگ آفیسر استدعا کرے گا تو پولیس فورس ایوان کے اندر جائے گی۔

مکالمہ

مزید :

صفحہ اول -