وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہو سکا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہو سکا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ ہوسکا اور ارکان اسمبلی کو ایوان میں بلانے کے لئے پنجاب اسمبلی اجلاس کی گھنٹیاں بھی نہیں بجائی گئیں جبکہ پنجاب حکومت اور محکمہ قانون پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے انتظامات مکمل کرکے عملہ بھی تعینات کردیا تھا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے اجلاس بلایا گیالیکن تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جس کے باعث سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز اجلاس نہیں ہوسکا۔پنجاب اسمبلی اجلاس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں،مسلم لیگ (ن) اوراس کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو لاہورائیرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا اس مقامی ہوٹل سے ارکان اسمبلی کو چار خصوصی بسوں میں پنجاب اسمبلی لایا گیا یہ اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی میں موجود رہے اور ٹیلی ویڑن سکرین پر وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سپریم کو رٹ میں زیر سماعت کیس کو دیکھتے رہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اراکین اسمبلی واپس لوٹ گئے۔

پنجاب اسمبلی  اجلاس

مزید :

صفحہ اول -