عمران سکندر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات 

عمران سکندر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات 

  

لاہور(این این آئی) متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے، تبدیل ہونے والوں میں محکمہ پولیس اور جیل خانہ جات کے افسران بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر فیصل آباد ڈویژنعمران سکندر کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ساہیوال ریجن کامران انجم کو انسپکٹوریٹ جنرل آف جیل خانہ جات رپورٹ کرنے،تقرری کے منتظر ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شوکت فیروز کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ساہیوال ریجن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،شوکت فیروز کے پاس ڈی آئی جی بہاولنگر ریجن کا بھی اضافی چارج ہو گا۔علاوہ ازیں تقرری کے منتظر طارق عزیز کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سپیشل پروٹیکشن یونٹ تعینات، اے آئی جی ٹریننگ شاکر داوڑ کوتبدیل کر کے ان کی جگہ سید علی کو اے آئی جی ٹریننگ سنٹرل پولیس آفس جبکہ معاذ ظفر کی خدمات عارضی طور پر سیف سٹی اتھارٹی کو دیدی گئیں۔

تعینات 

مزید :

صفحہ آخر -