بھارت، لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 8فوجی ہلاک، 50لاپتہ

    بھارت، لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 8فوجی ہلاک، 50لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نئی دہلی (آن  لائن) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران بھارتی فوج کے کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 8 فوجی  ملبے تلے دب کر ہلاک اور پچاس افراد لاپتہ ہوگئے۔ ملکی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں امپھال جریبام ریلوے پراجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پراجیکٹ کی حفاظت کے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 8 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار ہیں۔ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔
بھارتی فوجی ہلاک

مزید :

صفحہ اول -