مون سون کا آغاز،موسلا دھار بارش، ندی نالوں،دریاؤں  میں شدید طغیانی کا خدشہ

 مون سون کا آغاز،موسلا دھار بارش، ندی نالوں،دریاؤں  میں شدید طغیانی کا خدشہ

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں مون سون کا آغاز ہوگیا، مون سون ہوائیں شدت کیساتھ جنوب مشرقی سندھ اور بلوچستان میں کل سے داخل ہونگی، جس کے باعث آج (2جولائی) سے 5 جولائی تک مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے. جسکے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے. جبکہ بارکھان، ژوب، سبی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد،نگرپارکر اور دادو کے مقامی ندی نالوں،دریاؤں میں طغیانی اور آندھی،تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان کا اندیشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے اس خدشے کے پیش نظر متعلقہ وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے اور انکے ماتحت محکموں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مون سون 

مزید :

صفحہ اول -