پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن  کا عیدالاضحی کے بعد ٹرانسپورٹ  مکمل بند کرنے کا اعلان 

    پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن  کا عیدالاضحی کے بعد ٹرانسپورٹ  مکمل بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)  پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں سے پریشان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے عیدالااضحی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا، عید سے قبل 70 فیصد ٹرانسپورٹ بند کی جائے گی۔ صرف 30 فیصد ٹرانسپورٹ چلائی جائیگی۔ٹرانسپورٹرز کا کہناتھا کہ مہنگا ڈیزل،اڈاپرچی،ٹیکسوں کے باعث گاڑیاں چلانے کی سکت نہیں، کرائے بڑھنے سے سواریاں پہلے ہی کم ہیں، حکومت ڈیزل سستا نہیں کر سکتی تو ٹیکسوں کا خاتمہ ہی کر دے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 جولائی کو ظالمانہ مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مختلف مقامات پر تحریک انصاف کی جانب سے عوامی آگاہی مہم چلانے کے لئے ایس ایم ڈی وینز کھڑی کر دی گئیں۔ایس ایم ڈی وینز میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی مشہور تقاریر اور پارٹی ترانے چلائے جا رہے ہیں، عوام ایس ایم ڈی وینز کے گرد جمع ہو کر عمران خان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔جڑواں شہروں کی عوام کی جانب سے کل 2 جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کا عزم کیا گیا، شہری عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا اعادہ بھی کئے ہوئے ہیں۔
ٹرانسپورٹ

مزید :

صفحہ اول -