مجیب الرحمن شامی سے ایم ڈی واسا کی ملاقات

 مجیب الرحمن شامی سے ایم ڈی واسا کی ملاقات

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)واسا کے ایم ڈی چوہدری غفران احمد نے ”فورم“میں اظہار خیال کے بعدروزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹرمجیب الرحمن شامی سے ملاقات کی ان کو واسا کی ترجیحات اور مون سون میں اپنے تمام اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔مجیب الرحمن شامی سے انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لئے چار زیر زمین ٹینکرز بنائے جا چکے ہیں جن میں سے بقایا 7 آئندہ برس تک مکمل کرلئے جائیں گے زیر زمین بنائے جانے والے ان ٹینکرز میں بارش کا پانی ایک ماہ تک محفوظ رہ سکتا ہے اور یہ پانی پی ایچ اے والے استعمال کررہے ہیں  بعد ازاں انہوں نے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر نوشاد علی اور ایڈیٹر کوآرڈینیشن ایثار رانا سے بھی ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر پی آر عامر خان بھی موجود تھے۔

 ملاقات

مزید :

صفحہ اول -